لاہور(نئی بات نیوز) جمعیت اساتذہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ اور وسطی پنجاب کا اجلاس صدر پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر کی زیر صدارت ہوا۔ مہمانِ خصوصی نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث و نگران ذیلی تنظیمات پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفور راشد تھے۔
اجلاس میں حافظ عطاء الرحمٰن عامر ، پروفیسر حافظ عثمان ظہیر، حافظ زکریا قصوری، پروفیسر عطاء الرحمن ظہیر ، پرویز اختر مہار،ثناء الرحمان بھٹہ، خلیل الرحمان ثاقب، فیض اللہ خاں غوری، احسان اللہ ،قمر ،عبدالقیوم صابر،احمد انجم،ذوالفقار کھوکھر،ڈاکٹر عبدالرزاق شاد،حافظ عبدالجبار زاہد ،قاری شبیر انجم ،مولانا امجد فاروق عدیل، حافظ راشد ، سعید فاروقی ،رضوان ،ڈاکٹر شفیق الرحمن طارق و دیگر نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس عاملہ میں حافظ عتیق اللہ عمر نے خطاب کرتے کہا حکومت یکساں نصابی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرے۔ فرقہ واریت بارے مواد ناقابل برداشت ہے، ناظرہ و ترجمہ قرآن کیلئے ماہرین اور اساتذہ کا تقرر ضروری ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کے مطابق کردار ادا کرنے پر زور دیا۔