لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی پریس کانفرنس کے دوران صحافی پر برہم ہو گئے اور ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حسن علی سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا تو سوال پورا ہونے سے پہلے ہی کرکٹر نے انہیں اگلے سوال کا کہہ دیا۔ صحافی نے متعدد مرتبہ اپنا سوال دہرایا لیکن حسن علی بھی جواب نہ دینے کی ضد لگائے رہے اور جواب میں صرف ’اگلا سوال‘ کہتے رہے۔
بعد ازاں فاسٹ باو¿لر نے کہا کہ میں سوال کا جواب نہیں دوں گا جس پر صحافی نے کہا کہ پہلے سوال پورا سن لیں پھر جواب دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کریں جس پر حسن علی کا کہنا تھا کہ پہلے آپ ٹوئٹر پر اچھی اچھی باتیں لکھیں پھر آپ کے سوال کا جواب دوں گا، اس پر صحافی نے کہا کہ تو اس بات کا غصہ ہے مجھ پر؟
حسن علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور کہا کہ کسی کے ساتھ پرسنل نہیں ہونا چاہئے جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ میں کہاں پرسنل ہوا ہوں آپ کے ساتھ، اس پر حسن علی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تو آپ کو روک نہیں سکتا لیکن ہم اس کا پورا حق رکھتے ہیں۔ حسن علی اور صحافی کے درمیان ہونے والی اس تکرار کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
This is real Hassan Ali from inside, very sad to see this childish behavior of Hassan Ali with Senior Sports Journalist, i hope Hassan will apologise & make sure this mess will not happen again to show sportsmanship, @IsbUnited @TheRealPCBMedia #psl7draft #PSL7 pic.twitter.com/1qk9l0ywLj
— Usman Butt (@realusmanbutt1) December 12, 2021