افغا ن وزیر خارجہ کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو ،بائیڈن کے نام خصوصی پیغام 

Afghanistan, Afghan PM, Mullah Hassan, Akhwand, Amir Mutaqi

کابل : امارات اسلامی افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی  کا کہنا ہےکہ ایک کمزور افغان حکومت کسی کے مفاد میں نہیں،ہم امریکہ سمیت تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امیر خان متقی نے کہا اس وقت افغان عوام کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے اگر اس صورتحال میں  بھی افغان عوام کی مدد نہ کی گئی تو کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا ہے کیونکہ ایک کمزور افغان حکومت بھی افغان عوام کی مدد نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہا اس وقت افغان عوام بحران کا شکار ہیں جس میں عالمی امداد کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے امداد بھیجنے والے ممالک کا شکریہ بھی ادا کیا۔