ماسکو: روسی سکول میں طالبعلم نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ دھماکے سے قریب موجود سات طالبعلم زخمی بھی ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق روس کے ارتھوڈوکس سکول کے جیمنیزیم کے قریب 15 سالہ طالبعلم نے خود کو بم دھماکے سے اڑا لیا ۔ طالبعلم سکول کے اساتذہ کے رویئے سے ناراض تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں بارودی سرنگ کا استعمال کیا گیا۔ دھماکہ کرنے والے طالبعلم کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔
روسی وزارت داخلہ کے مطابق 18سالہ طالبعلم نے بارودی ڈیوائس سے دھماکا کیا، دھماکے سے 15 سالہ طالبعلم سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد اسکول کو طلبہ اور عملے سے خالی کرا لیا گیا۔
دھماکے سے اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔