پاکستان میں اومی کرون کے کیس کی تصدیق ہوگئی

02:37 PM, 13 Dec, 2021

کراچی: پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔اومی کرون وائرس کی تصدیق جینوم سیکونسنگ کے ذریعے کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہسپتال کی تشخیص میں دریافت ہونے والے اومی کرون سے متاثرہ65 سالہ خاتون  صحت یاب ہوچکی ہے۔ خاتون کو ہسپتال سے گھر بھی شفٹ کیا جاچکا ہے ۔

ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  مریضہ کو قرنطینہ کے بعد  گھر منتقل کردیا گیا تھا تاہم ہسپتال میں  زیرعلاج کورونا کے کسی اور مریض میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی تھی ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اومی کرون میں مبتلا مریضہ نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

یاد رہے کہ  چار روز قبل کراچی کے ضلع شرقی کی رہائشی خاتون میں کورونا کے افریقی ویرئنٹ اومی کرون میں مبتلاہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔

مزیدخبریں