چندی گڑھ کی ہرناز سندھو مس یونیورس بن گئی

02:10 PM, 13 Dec, 2021

ممبئی : بھارتی شہر چندی گڑھ کی ہرناز سندھو نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا ۔ وہ بھارت کی تیسری خاتون ہیں جنہوں نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 70ویں مس یونیورس کا مقابلہ  اسرائیلی شہر ایلات میں  ہوا ۔ جس میں 79 ملکوں کی حسیناؤں نے شرکت کی لیکن قسمت کی دیوی چندی گڑھ کی 21 سالہ  حسینہ ہرناز سندھو پر مہربان ہوئی ۔ مس یونیورس ایونٹ میں مس پیراگوئے نادیہ فریرا اور سیکنڈ رنر اپ مس ساؤتھ افریقہ لالیلا مسوانے تھیں۔

یاد رہے کہ ہرناز سندھو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم شیوالک پبلک اسکول چندی گڑھ سے حاصل کی، چندی گڑھ سے ہی گریجویشن کرنے کے بعد ان دنوں وہ ماسٹرز مکمل کر رہی ہیں ۔

مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی  وہ تیسری بھارتی خاتون ہیں  اس سے قبل 21 سال پہلے لارا دتہ نے 2000ء میں اور سشمیتا سین نے 1994 ء میں  مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا ۔  ہرناز سندھو نے حال ہی میں مس دیوا مس یونیورس انڈیا 2021ء کا خطاب بھی جیتا تھا۔

مزیدخبریں