لاہور: دنیا بھر کے نوجوانوں میں مقبول آن لائن گیم پلیئرز ان ناؤنز بیٹل گراؤنڈ ’پب جی‘ ایک مہینے میں سب سے زیادہ کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ پیسے کمانے والی آن لائن گیم بن گئی ہے۔
سینسر ٹاور نامی ادارے کی جانب سے آن لائن گیمز کی کمائی کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں برس نومبر میں ‘پب جی’ کھیلنے والے صارفین کی جانب سے صرف ایک ماہ میں آن لائن گیم پر 25 کروڑ 40 ڈالرز خرچ کئے گئے جو کہ گزشتہ برس خرچ کی گئی رقم سے بھی 46 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ دوسرے نمبر پر ‘می ہویو’ کی بنائی ہوئی موبائل گیم گینشن امپکیٹ نے 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائی کی جو گزشتہ برس کمائے گئے منافع سے 47 فیصد زیادہ ہے۔ تیسرے نمبر پر پب جی کمپنی کی ہی بنائی گئی گیم آنر آف کنگ، مون آف ایکٹوکا، ‘کوائن ماسٹر’ اور این سی سافٹ کی ‘لائن ایج’ ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق نومبر میں گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور پر موبائل گیمز کھیلنے کے شوقین افراد نے 7 ارب 10 کروڑ ڈالر خرچ کئے۔
’پب جی‘ ایک مہینے میں سب سے زیادہ رقم کمانے والی گیم بن گئی
01:52 PM, 13 Dec, 2021