شوگرا ور بلڈ پریشر کے مریض اومی کرونا سے کیسے بچ سکتے ہیں ۔۔۔ ؟

 شوگرا ور بلڈ پریشر کے مریض اومی کرونا سے کیسے بچ سکتے ہیں ۔۔۔ ؟

لاہور: ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں مبتلا افراد کو اومی کرون آسان ہدف بنا سکتا ہے ۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شوگراور بلڈپریشر کے مریضوں کو ویکسئین کے ساتھ محتاط رہنے کی  ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ماہرین لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد ویکسین مکمل کروائیں اور باقاعدگی سے ورزش اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذا کھا کر اپنی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔

شوگراور بلڈپریشر کے مریضوں کے لئے  ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بروقت اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے سے آپ کی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ یقینی ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے شکار لوگوں میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے، انہیں اپنی شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے، اپنے ڈاکٹروں سے ملنے، ضرورت کے مطابق انسولین لینے، خود کو ویکسین لگوانے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے علاوہ انہیں اپنے وزن کا خیال رکھنا چاہیے اور باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیے۔

موٹاپا کورونا وائرس اور اومیکرون کی صورت میں شدید بیماری کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے، موٹاپا اور ذیابیطس کا مجموعہ خاص طور پر مہلک ہے لہٰذا ماہرین ذیابیطس کے شکار لوگوں کو اپنا وزن بھی کنٹرول میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ 
ماہرین کے مطابق  موٹاپے کا ہونا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جس کی وجہ سے آپ کئی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں، اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ کو کورونا وائرس اور اومیکرون کے ہونے کے امکانات زیادہ ہوسکتے ہیں۔آپ کی خوراک آپ کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچانے میں بھی بڑا کردار ادا کر سکتی ہے، وائرس سے بچنے کے لیے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذا تجویز کی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی خوراک میں گری دار میوے، پھل اور سلاد جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کو شامل کریں۔ اینٹی آکسیڈنٹس بنیادی طور پر آپ کے ڈی این اے کو نئے قسم کے نقصانات سے روکتے ہیں۔