لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں ۔ ایسے میں حمزہ شہباز اور جنید صفدر کی شادی کے دوران ہونے والی مستیاں ، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ تصاویر کو عوام خوب پسند کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔
حکومت میں رہنے والے خاندان کی شادی کے مناظر سوشل میڈیا پرعوام میں بہت زیادہ دلچسپی کا باعث ہیں ۔ ایسے میں جنید صفدر کے ساتھ حمزہ شہباز کے لاڈ اور پیار سے گال تھپتھپانے کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں ۔
تصویر میں حمزہ شہباز جنید صفدر کو پیار سے گال پر تھپتھپاتے نظر آرہے ہیں جبکہ مریم نواز ان کے پاس کھڑی ہیں اور ان کے پیچھے کیپٹن (ر) صفدر بھی نظر آرہے ہیں ۔
شادی کی تقریبات کے دوران ہی ایک اورویڈیو بھی وائرل ہے جس میں مریم نواز خود حمزہ شہباز کا ہاتھ تھامے ان کو سٹیج پر لے جاتی نظر آرہی ہیں ۔
This is one of my favourite video from last night #JunaidKiMehndi @MaryamNSharif taking #HamzaShahbaz towards stage
— A L I S H B A 🇵🇸 (@__alishbaaaa) December 13, 2021
♥️
.
.#JunaidSafdar #junaidsafdarwedding #Junaidkishadi pic.twitter.com/Zj8L7bdECa
یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اوراب دعوت ولیمے اوردیگر رسومات ادا کی جارہی ہیں ۔