بالی وڈ فنکار جوڑی پھر ایک ساتھ ، ملائکہ اروڑہ بیٹے کو گلے لگا کر روپڑیں

09:38 AM, 13 Dec, 2021

ممبئی: بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے  ۔ طویل عرصے بعد طلاق یافتہ بھارتی فنکارجوڑی کی ایک ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی چھیا چھیا گرل ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان ممبئی ائرپورٹ پر اسوقت اکٹھے نظر آئے جب دونوں اپنے بیٹے ارہان کا استقبال کرنے کے لئے پہنچے ۔ ارہان خان اعلیٰ تعلیم  کے لئے لندن میں مقیم تھے اور سردی کی چھٹیوں میں واپس آئے ہیں ۔

ملائکہ اروڑہ بیٹے کو دیکھ کر جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے آگے بڑھ کر ارہان کو گلے لگا لیا ۔ماں اور بیٹے کو گلے ملتا دیکھ کر کیمرے کی آنکھ نے یہ مناظر محفوظ کرلئے اس موقع پر ملائکہ اروڑہ کی آنکھیں نم ہوگئیں ۔

ائرپورٹ پر اربازخان بھی بیٹے کو دیکھ کر جذباتی ہوئے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے بھی ارہان خان کو گلے لگایا اور دیر تک اس سے چمٹے رہے ۔ جس کے بعد ساری فیملی ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر ائر پورٹ سے چلی گئی ۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کی فنکارجوڑی  ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کی انیس سال بعد  2017 میں طلاق ہوگئی تھی ۔ دونوں اپنے بیٹے ارہان خان کے حوالے سے مثبت سوچ کے ساتھ چلتے ہیں ۔

ملائیکہ اروڑہ اس وقت ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں جبکہ ارباز خان جارجیا اینڈریانی کے ساتھ وقت گذار رہے ہیں ۔

مزیدخبریں