اپوزیشن بلیک میلنگ کا جو حربہ بھی اپنائے لیکن این آر او نہیں دوں گا، وزیراعظم

11:00 PM, 13 Dec, 2020

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج اپوزیشن کی جانب سے این آر او مانگنے کی بڑی مہنگی کوشش کی گئی لیکن افسوس ہے کہ میرا ہمیشہ کی طرح ان کو ایک ہی جواب ہے کہ کسی صورت میں بھی این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم والوں نے لوگوں کی زندگیان خطرے میں ڈالین اور ان کے اس عمل سے لگتا ہے کہ شہریوں کی زندگی ان کے نزدیک کتنی اہم ہے۔ آج ایک بار پھر پی ڈی ایم نے جلسہ کر کے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی کیونکہ ان کے اس اقدام کا مقصد لوٹی ہوئی دولت بچانا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بے تحاشا رقم ضائع کر کے پی ڈی ایم نے عوام کا وقت ضائع کیا اور میں ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ان کو این آر او کا سوال نہیں پیدا ہوتا اور یہ جو بھی طریقہ اپنائیں لیکن میرا دو ٹوک پیغام ہے۔ 

خیال رہے تھے کہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت ناجائز حکومت مسلط ہے اور اب طاقت عوام کی ہو گی جبکہ دھاندلی کا نظام نہیں چلے گا۔ اب ہم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں جو جنوری اور فروری  کے اوائل میں ہو سکتا ہے  اور حکمرانوں کے استعفے بھی ساتھ لے جائیں گے کیونکہ اب مزید  کسی سے کوئی ڈٖائیلاگ نہیں ہوں گے جبکہ ہمیں انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے حالات سنبھال لینے چاہیے کیونکہ اب زخم گہرے ہوتے جا رہے ہیں اور احساسات میں غصے، ناراضگی کا عنصر بڑھ رہا ہے جبکہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے تو قومی یکجہتی برقرار نہیں رہ سکتی۔ 

مزیدخبریں