مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے

09:22 PM, 13 Dec, 2020

لاہور : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے۔ مولانا کی کچھ دن سے طبیعت ناساز تھی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آ گیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مولانا طارق جمیل میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ۔

مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر اکائونٹ پر ٹوئٹ کر کے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ کچھ دن سے ان کی طبیعت خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آ گیا تاہم ڈاکٹروں کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں۔ مداحوں سے اپیل ہے وہ مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں اور اُن کا تعلق خانیوال صوبہ پنجاب کے شہر تلمبہ سے ہے۔ وہ تبلیغی جماعت کے رکن ہیں اور فیصل آباد، پاکستان میں ایک مدرسہ چلاتے ہیں۔ اُن کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑی دینِ اسلام کی طرف راغب ہوئے۔

اُنھوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا اور دورانِ تعلیم وہ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے اور پھر اُس سے متاثر ہو کر مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں داخلہ لیا۔

طارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہیں۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ اُن کے مقتدین کی جانب سے اُن کے بیانات انٹرنیٹ پر اور مختلف ویب سائٹوں پر پیش کیے جاتے ہیں۔ 

مزیدخبریں