لائیو، مریم نواز کا پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب جاری

05:05 PM, 13 Dec, 2020

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا آج مینار پاکستان کے گراونڈ کو بھر دیا ہے اور جو لوگ کہتے تھے کہ ان کے جلسے میں کوئی بھی بندہ نہیں آئے گا لیکن لوگوں کو سمند ر آ  گیا۔ 

جلسہ گاہ آنے سے پہلے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز، اختر مینگل جبکہ پی ڈی ایم کے جنرل سیکرٹری افتخار حسین مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صاداق کے گھر پہنچے جہاں پر انہیں ظہرانہ دیا گیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ایاز صادق کے گھر پہنچے جس کے بعد وہاں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ 

سیکیورٹی کے پیش نظر خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ گیٹس کو مختص کر دیا گیا ہے۔ خواتین صرف گیٹ نمبر پانچ سے تلاشی کے عمل کے بعد ہی مینار پاکستان گراؤنڈ میں داخل ہو سکیں گی جبکہ مرد کارکنوں کیلئے علیحدہ گیٹس کو استعمال کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

جلسے کی انتظامیہ نے جلسے میں کارکنوں کی سہولت کیلئے 8 بڑی بڑی سکرینیں لگانے کا پروگرام بنایا ہے تاکہ وہ اپنے قائدین کے خطابات دیکھ اور سن سکیں۔ مینار پاکستان میں ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔

مریم نواز شریف نے گزشتہ رات مینار پاکستان پر جلسہ گاہ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ساری رکاوٹیں توڑ کر جلسے میں آئيں گے۔ یہ تاریخی جلسہ حکمرانوں کی گرتی دیوار کیلئے آخری دھکا ثابت ہوگا۔ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ اپوزیشن اتحاد حکومت کو کبھی این آر او نہیں دے گا۔

مزیدخبریں