لاہور جلسے کے لیے جانے والے ن لیگی قافلے کی گاڑیوں کو حادثہ 

04:29 PM, 13 Dec, 2020

لاہور : پاکستان ڈیمو کریٹک  پی ڈی ایم  جلسے سے قبل افسوسناک خبر آگئی ، لاہور جلسے کے لیے آنے و الے ن لیگی قافلے  کی 6 گاڑیاں آپس میں ہی ٹکرا گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ سے لاہور جلسے  کے لیے جانے والے مسلم لیگ ن کے قافلے کی گاڑیاں حادثے کا شکار گئیں ، جس میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے ۔ 

ترجمان اختیار کے مطابق حادثہ چار سدہ اور مردان کے درمیان پیش آیا جہاں لیگی قافلے کی 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، 

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں ، اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں تمام کارکنان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک پی ڈی ایم کی جماعتوں کا اہم ترین جلسہ لاہو رمیں ہورہاہے ، مریم نواز ، بلاول بھٹو زرداری سمیت مولانا فضل الرحمان شرکت کررہے ہیں ۔ مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ جلسہ ایک بڑا جلسہ ہوگا  ۔

جلسے میں شرکت کے لیے پنجاب بھر قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

مزیدخبریں