مریم نواز نے کھانا کھایا اور بدہضمی حکومت کو ہو گئی، مریم اورنگزیب

04:20 PM, 13 Dec, 2020

لاہور: سابق وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلسے میں صرف لاہور سے نہیں پورے ملک سے لوگ آرہے ہیں، طلبا، اساتذہ، تاجروں اور بیروزگار افراد کی جنگ ہے جبکہ مریم نواز نے کھانا کھایا اور بدہضمی حکومت کو ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دھمکی کے باوجود جلسہ نہیں رو ک سکے ،وزیراعظم جلسے میں کرسیاں لگانے والوں کے خلاف باتیں کررہے ہیں،عمران خان کو مشورہ ہے آج چھپ چھپ کر جلسہ نہ دیکھیں کیونکہ لاہورکا فیصلہ کن جلسہ ان کو گھر بھیجے گا ۔

ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ معیشت منفی سطح پر آگئی ہے ،یہ اقتدار نہیں ،ووٹ کی عزت کی تحریک ہے ،مریم نواز کی ریلیاں دیکھ کر کہا جارہاہے مقدمے درج کرائے جائیں گے ،تیاریاں مکمل ہیں، رات کنٹینر دیر سے پہنچے یہ روکتے رہے جبکہ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسے میں آنے والے تمام افراد ایس او پیز کا خیال رکھیں ،عوامی مینڈیٹ سے آتے ،آرٹی ایس نہ بٹھایاجاتا تو سر آنکھوں پر ،وہ دن آگیا ہے جس سے حکومت ڈر اور خوف میں مبتلا ہے اورآج کے جلسے کے بعد حکومت کو جانا ہوگا ۔

بشکریہ/ نئی بات

مزیدخبریں