بابراعظم انگوٹھا زخمی ہونے پر دورہ نیوزی لینڈ سے باہر 

11:21 AM, 13 Dec, 2020

کوئنز ٹاؤن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ شروع ہونے سے قبل ہی بڑا جھٹکا  ، کپتان بابراعظم زخمی ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ، 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سیدھے انگوٹھے میں فریکچر کروا بیھٹے ہیں جس کے باعث وہ ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ 

بابراعظم کو پریکٹس کے دوران گیند انگوٹھے پر لگی جس کے باعث وہ اب 12 روز تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ میڈیکل بورڈ بابراعظم کی دیکھ بھال کرتا رہیگا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے کپتان بنادیا گیا ہے ۔ 

اکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے دعاگو جبکہ بچوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کیلئے دعا ئیہ کلمات کہے اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


پی سی بی کی جانب سے جیسے ہی ویڈیو شیئر کی گئی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے دل کو یہ ویڈیو بھا گئی اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب یہ ہے محبت‘۔

مزیدخبریں