اداکارہ سنی لیون اور عمران ہاشمی کا مبینہ بیٹا سامنے آگیا 

  اداکارہ سنی لیون اور عمران ہاشمی کا مبینہ بیٹا سامنے آگیا 

ممبئی : اداکارہ سنی لیون اور عمران ہاشمی کا مبینہ بیٹا  سامنے آگیا ہے ، 20 سالہ کندن کمار اس وقت بھارتی ریاست بہار کے ایک ڈگری کالج میں بی اے کا طالب علم ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  سنی لیون اور عمران ہاشمی کے مبینہ سیکنڈل کا شوشا اس وقت سوشل میڈٰیا پر دکھائی دیا جب  20 سالہ کندن کمارنے اپنے کالج کے ایڈمٹ کارڈ پر والد کا نام عمران ہاشمی جبکہ والدہ کے نام کی جگہ سنی لیون لکھوایا ، 

ان کا یہ ایڈمٹ کارڈ سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوچکا ہے ، ان کے ایڈمٹ کارڈ کے بعد بھارتیوں نے عمران ہاشمی اور سنی لیون کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے طوفان برپا کردیا ۔ 

عمران ہاشمی نے اس نوجوان کے بارے میں کہا ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں یہ میرا نہیں ہے ،، 

جبکہ سنی لیون نے کندن کمار کے بارے میں لکھا کہ یہ واقعی ذہین ، اس نے اچھا کھیلا ہے ، اس کے بڑے خواب ہیں ،، 

دوسری جانب بابا صاحب بھیم راؤ امبید کر بہار یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے اورایڈمٹ کارڈ وائرل ہونے کے بعد انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔