ایران کی انجلینا کو 10 سال قید کی سزا 

09:56 AM, 13 Dec, 2020

تہران :ایران کی ایک عدالت نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی ہم شکل خاتون کو دس سال کی قید کی سزا سنادی ۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے میں بتایا گیا ہے سحر تبر نامی خاتون پر تشدد کو بھڑکانے ، نامناسب ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے کے الزامات  عائد کرکے اکتوبر 2019 میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے غلط بیانی کرکے رقم کمائی تھی ، اور سوشل میڈیا یوزرز کے ساتھ دھوکے بازی کی تھی ۔ 

ایران کی انجلیناجولی نے کہا ہے کہ مجھ پر چار الزامات عائد کے گئے تھے ، ان میں سے دو الزامات میں بری ہوچکی ہوں ، باقی دو الزامات میں مجھے عدالت سے معافی کی امید ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ دس سال قید کی سزا کے خلاف وہ اپیل کریں گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا کر انسٹاگرام پر مشہور ہوئی تھیں ، انجلیناجولی کی محبت میں گرفتار 19 سالہ ایرانی لڑکی سحر تابر نے انہی کا ہمشکل بننے کے لیے پچاس سے زائد سرجریاں بھی کروائیں ، لیکن ان کی یہ سرجریاں بلاآؒخرناکامی سے دوچار ہوئی اور انہیں زومبی انجلیناجولی کہا جانا لگا ۔

لیکن اس کی حقیقت اس وقت واضح ہوئی جب تحقیقاتی اداروں میں معلوم کیا کہ وہ دراصل فوٹو شاپ کرکے اپنی تصاویر سوشل میڈٰیا پر شئیر کرتی تھی ،، جس کا اعتراف انہوں نے خود بھی کرلیا ہے ۔ 

مزیدخبریں