صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا، رات میں شدید دھند پڑنے کا امکان

09:34 AM, 13 Dec, 2020

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ خانیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، جوہر آباد، حافظ آباد سمیت دیگر علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں بھی مختلف اضلاع میں شدید سردی پڑنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باجوڑ، کاکول، مانسہرہ، مالاکنڈ، چترال، سوات اور دیر سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ میں بھی سرد موسم رہنے کی توقع ہے۔ ادھر بلوچستان میں بھی موسم خشک، سرد اور دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہے گا بلکہ بعض علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں شدید سرد موسم جبکہ بارش اور برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں