اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبا گروپوں میں جھگڑا، طالب علم جاں بحق

08:57 AM, 13 Dec, 2019

اسلام آباد: اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں جھگڑا ہوا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

یونیورسٹی میں ایک طلبہ تنظم کی طرف سے کتب میلے کا انتظام کیا گیا تھا۔ دوسرے گروپ سے تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا۔پولیس کی بھاری نفری اسلامک یونیورسٹی پہنچ گئی اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد یونیورسٹی میں پولیس نے سیکیورٹی سنبھال لی ہے جبکہ پولیس کے ساتھ مجسٹریٹس بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے کمپائونڈ میں تلاشی مکمل کر لی گئی ہے۔

مزیدخبریں