یوٹیوب کی ریوائنڈ 2018 رواں برس کی سب سے زیادہ ناپسندیدہ ویڈیو

11:57 PM, 13 Dec, 2018

نیویارک : یوٹیوب نے رواں برس کی ناپسندیدہ ویڈیوز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ، اس فہرست میں پہلا نمبر یوٹیوب کی "ریوائنڈ 2018" کی ویڈیو کو ملا ہے جس پر لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دس ملین ڈس لائک دیئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق جائنٹ ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب نے رواں برس کے دوران ناپسند کی جانے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں یوٹیوب کی ریوائنڈ 2018 کو پہلا نمبر ملا ہے۔


دس ملین کے قریب صارفین نے ویڈیو پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، ویڈیو کی حمایت میں صرف 2.1 ملین لائک آئے ہیں ۔


دوسری ناپسندیدہ ویڈیو کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی بے بی گانے کی ویڈیو ہے جس کو 9.91 ملین ڈس لائک ملے ہیں لیکن آٹھ سالہ کارکردگی کے لحاظ سے اس ویڈیو نے اچھا بزنس کیا ہے۔

مزیدخبریں