نجی اسکول مالکان نے عدالتی فیصلے کو قبول کرلیا، فیسیں واپس کرنے کا اعلان

11:51 PM, 13 Dec, 2018

اسلام آباد: نجی اسکول مالکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن قبول کرلیا، موسم گرما کی وصول کی گئی اسکول فیسیں واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے فیس 20 فیصد کم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی ایس ایف کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں کہ نجی اسکول موسم گرما میں لی گئی فیسیں پچاس فیصد واپس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے اسکولوں پر سپریم کورٹ کا حکم لاگو ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ جن اسکولوں نے موسم سرما تعطیلات کی فیس لی وہ 50 فیصد واپس کریں یا دوسری صورت میں آئندہ فیس میں لی گئی اضافی فیس ایڈجسٹ کریں۔ اس کے علاوہ اسکول کی فیسوں میں بھی بیس فیصد کمی کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں