مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے بعد شہر میں ایک نئی سفارتی کالونی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی وزارت برائے ہاؤسنگ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتی کالونی کے منصوبے کی تفصیلات اور نقشہ جاری کیا گیا ہے۔ سفارتی کالونی کے قیام کا مقصد دنیا کو اپنے سفارتخانے تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی کالونی کیلئے ’تلبیوت‘ نامی یہودی کالونی کے قریب جگہ مختص کی گئی ہے، اس میں 9 الگ الگ مقامات پر100 دونم کی جگہ پر تعمیرات کی جائینگی۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ منصوبہ اسرائیلی وزیر یوآو گیلینٹ کی طرف سے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی برادری کو تل ابیب سے اپنے سفارتخانے القدس منتقل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔