موبائل فون لوکیشن ٹریکنگ کس طرح صارفین کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہے ؟حیران کن انکشاف

08:12 PM, 13 Dec, 2018

لاہور : لوکیشن ٹریکنگ موبائل فونز کا اہم فیچر ہے جس کو مختلف ایپس موسم کی تازہ رپورٹ اور موویز اوقات کی معلومات فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں لیکن اس کو دیگر کمپنیوں کو فروخت کرنے کے حوالے سے معلومات بھی سامنے آئی ہیں جوکہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صارفین کا موبائل فون ڈیٹا دیگر اشتہاری کمپنیوں کو فروخت کرکے پیسہ کمایا جاتا ہے جبکہ اصل صارف اس سے بے خبر ہوتا ہے اس لیے موبائل فون پر بہت زیادہ ورک لوڈ سے بچانے کے لیے بہتر ہے کہ اس کو لوکیشن ٹریکنگ ٹیب کو آف کر دیا جائے ۔

رپورٹ آئی فون اور ٹیبلٹ استعمال کرنے والے صارفین کو باخبر کیا گیا ہے کہ اپنے وزٹ کردہ مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے لوکیشن ٹیب کو آف کرنا ہی زیادہ بہتر ہے کیونکہ بعض کمپنیاں اس ڈیٹا کو دیگر کمپنیوں کو فروخت کرکے ڈھیروں پیسے بناتی ہیں جبکہ اس صارف کے موبائل پر ورک لوڈ میں بے شمار اضافہ ہوتا ہے ۔

ایک محتاظ اندازے کے مطابق یہ کمپنیاں ایک دن میں 14 ہزار مرتبہ آپ کا ڈیٹا چوری کرتی ہیں اور اس کو دیگر ممالک میں اندرون ممالک اشتہاری کمپنیوں کو فروخت کیا جاتا ہے جوکہ لوکیشن ہسٹری اور دیگر معلومات سے آپ سے موبائل فون پر اشتہارات دیتی ہیں بلکہ اس سے کئی گنا فائدہ بھی لیتی ہیں ۔

مزیدخبریں