چین، امریکہ کی تجارتی جنگ میں کینیڈا کی بھی انٹری ، صورتحال کشیدگی کی طرف بڑھنے لگی

06:34 PM, 13 Dec, 2018

بیجنگ : امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں ایک تیسرا ملک بھی فریق بن گیا جی ہاں کینیڈا نے اس جنگ میں انٹری دے ماری ہے اور امریکہ کو مطلوب چینی کمپنی ہوواوے کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانگژو کو حراست میں لے لیا ہے جس کے بدلے میں چین نے کینیڈا کے سابق سفارتکار کو حراست میں لینے کے ساتھ مزید دو کینیڈین شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں کینیڈا نے بھی انٹری دے ماری ہے جس سے تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے ، کینیڈا نے امریکہ کو مطلوب چینی کمپنی ہوواوے کے چیف فنانشل آفیسر مینگ وانگژو کو حراست مے لیا ہے جس کے بعد چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا کے چین میں سابق سفارتکار کو گرفتار کر لیا ہے ۔

کارروائی یہیں نہیں رکی بلکہ چین نے دو مزید کینیڈین شہریوں کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ظاہر کر کے حراست میں لے لیا ہے جن کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں کہ ان کو وکیل فراہم کیے گئے ہیں یا نہیں ۔

کینیڈا کی جانب سے اس بارے میں چین سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے کہ آیا کہ دونوں شہریوں تک وکلا کو رسائی دی گئی ہے یا نہیں تو چین نے جواب دیا کہ وہ دونوں کیسز کو الگ الگ دیکھ رہے ہیں ۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی یہ تسدیق کی گئی ہے کہ انھوں نے کینیڈا کے سابق سفارتکار کو حراست میں لیا ہے ۔

کینیڈا نے ابھی تک چین ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا ہے لیکن اس کے باوجود چین نے سخت جواب دیتے ہوئے کارروائی شروع کی ہے اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کینیڈا چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی افسر کو امریکہ کے حوالے کرتے ہیں یا نہیں ، جس کے بعد تینوں ممالک کے درمیان صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے ۔

مزیدخبریں