لاہور :کمیشن قومی ٹیم کی شکست اور ہاکی کے زوال کی تحقیقات کی رپورٹ اور سفارشات 15 روز میں صدر پی ایچ ایف خالد کھوکھر کو پیش کرے گا ۔کمیشن کی سربراہی رشید جونیئر جبکہ دیگر ممبران میں شاہد علی خان ، منظور الحسن سینئر اور ماجد بشیر شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر نے قومی ٹیم کی ہاکی ورلڈ کپ میں عبرتناک شکست پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا علان کر دیا ۔کمیشن کی سربراہی اولمپیئن رشید جونیئر کریں گے جبکہ منظور الحسن سینئر، شاہد علی خان اور ماجد بشیر بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ یہ 4 رکنی کمیشن حالیہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شکست اور ہاکی کے زوال کی تحقیقات کرے گا۔پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے کمیشن کو مکمل اختیارات کیساتھ تحقیقات کا مینڈیٹ دیا ہے ۔کمیشن 15 روز کے اندر تحقیقات کر کے رپورٹ صدر کو پیش کرے گا۔
خیال رہے کہ بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے جا رہے ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان فتح کا مزہ چکھے بغیر ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے ۔ 4 بار کی ورلڈ چیمیئن ٹیم کیساتھ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ یہ ہاکی ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ۔قومی ٹیم کو پہلے میں جرمنی کے ہاتھوں 1۔0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،ملائیشیا کیساتھ ہونے دوسرا میچ ایک ، ایک گول کیساتھ برابر ہو گیا ۔تیسرے میچ میں نیدر لینڈ کے ہاتھوں 5۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم جرمنی کے ہاتھوں ملائیشیا کی شکست کی وجہ سے پاکستان کراس اوور رانڈ تک پہنچ گیا۔کراس اوور رانڈ میں پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوا جس میں قومی ٹیم کو 0-5 کی عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں 4 میچز کھیلے جن میں پاکستان نے صرف 2 گول کیے جبکہ مخالف ٹیموں نے ان کیخلاف 12 گول اسکور کیے ۔