فاسٹ اینڈ فیورس 9 بیس اپریل 2020 کو ریلیز کی جائے گی

05:45 PM, 13 Dec, 2018

نیویارک : ہالی وڈ مووی سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کی نویں فلم کی ریلیز کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جوکہ 20 اپریل 2020 بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ مووی سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کی نویں فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جوکہ 20 اپریل 2020 سامنے آئی ہے ، مداحوں کے لیے اہم بات یہ ہے کہ فلم میں اس مرتبہ کونسے کردار فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں ۔

اتنا عرصہ قبل ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کے متعلق اپنے انسٹا گرام پیغام میں وین ڈیزل کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کافی افواہیں زیر گردش ہیں لیکن یہ کہنا نا انصافی ہوگی کہ یہ کسی کی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مووی سیریز کی آخری اور دسویں فلم کے حوالے سے تاریخ 2021 سامنے آ رہی ہے ، فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وین ڈیزل ، مشل روڈدی گیز اور کرس لیوڈ کرس کی فلم میں واپسی یقینی بتائی جا رہی ہے ۔سیریز میں استعمال ہونے والی گاڑی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ گلوبلی واحد کار ہے جس کو فلموں میں سب سے زیادہ استعمال کیا گیا لیکن اب میری رون میئر سے ملاقات ہوئی ہےجنھوں نے اس حوالے سے اہم پیشرفت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے ۔

گزشتہ فلم سے باہر رہنے کے باوجود جورڈانہ بریسٹر کی واپسی کو بھی یقینی قرار دیا جا رہا ہے ، اداکار برائن کی واپسی بھی ٹیبل پر بتائی جا رہی ہے لیکن اداکارہ میا کی فلم میں واپسی کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں ۔

مزیدخبریں