سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پاس 2000 سکیورٹی گارڈز موجود تھے ، عثمان بزدار

05:07 PM, 13 Dec, 2018

لاہور : تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران لاہور سے 7 ہزار 4 سو  28  کنال  زمین  واگزار  کرائی  گئی ہے ، آپریشن میں غریبوں کو تنگ نہیں کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کے دوران لاہور میں سات ہزار چار سو اٹھائیس کنال زمین واگزار کرائی گئی ۔تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران غریبوں کو تنگ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ واگزار کرائی گئی زمینوں کی مالیت پنجاب حکومت کے بجٹ کے برابر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر گزشتہ حکومت کی ملی بھگت سے قبضہ کیا گیا تھا۔اتفاق فاؤنڈری سے 240 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے میں مختلف اداروں کے افسران بھی شامل تھے۔ آصف کرمانی، مشاہد اللہ اور زبیر گل کے ذمہ لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے سکیورٹی کے نام پر 55 کروڑ روپے جاتی امرا پر خرچ کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پاس 2 ہزار سیکیورٹی گارڈ موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جس نے بھی قومی خزانے کا پیسہ کھایا ہے اسے واپس کرنا پڑے گا ۔

مزیدخبریں