متحدہ عر ب امارات نے ایتھوپیا کے گھریلوملازمین پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عر ب امارات نے ایتھوپیا کے گھریلوملازمین پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔ وزارت الموارد البشریت والتوطین

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایتھوپیا سے اہم ویزوں پر بلائے جانے والے گھریلو ملازمین پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت ہیومین ریسورس نے ایتھوپیا سے گھریلو ملازمین بلوانے پر پابندی عائد کرنے کے فی الفور احکامات جاری کیے ہیں اور ریکوروٹمنٹ ایجنسیوں کو اس ضمن میں باقاعدہ سرکولر جاری کر دیا گیا ہے ۔وزارت ہیومین ریسور س کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ ایتھوپیا شہریوں پر یہ پابندی گیارہ دسمبر سے لیکر غیر معینہ مدت کے لیے لاگو ہو گئی ہے ۔


وزارت ہیومین ریسورس نے اس ضمن میں ریکوروٹمنٹ ایجنسیوں کو خبردار بھی کیاہے کہ وہ کسی بھی طور پر ایتھوپین شہریوں کو امارات لانے کے لیے اقدامات نہ کریں ورنہ ان کے خلاف بڑی کارروائی کی جائیگی ۔متحدہ عرب امارات میں ریکوروٹمنٹ ایجنسیوں اور تعبیر سنٹرز نے اماراتی احکامات کے بعد مکمل یقین دہانی کروادی ہے ۔