ریاض: سعودی سرمایہ کار سے سوڈانی خاتون نے 30لاکھ ریال کا فراڈ کیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ چار برس قبل سوڈان گیا تھا جہاں اس کی ملاقات ایک سوڈانی خاتون سے ہوئی وہ پرآسائش گاڑیو ںکی مالک تھی۔
اس کا کہناتھا کہ وہ ایک اعلیٰ عہدیدار کی بہن ہے، اس نے سعودی شہری کو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرایا۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس النیل الابیض صوبے میں 32ہزار ایکڑ زمین ہے اور وہ مشترکہ کاروبار کرنا چاہتی ہے جس پر میں نے اسے 30لاکھ ریال دیئے۔
بعد میں پتہ چلا کہ وہ خاتون مذکورہ اراضی جعلی رجسٹریوں کی مدد سے فروخت کرچکی ہے۔ الزاہرانی نے بتایا کہ خاتون متعدد سعودیوں اور سوڈانیوں کو اس طرح کا چکمہ دیکر بھاری رقمیں لوٹ چکی ہے۔