انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تیز رفتار ٹرین سامنے سے آنے والے ریلوے انجن سے ٹکرانے کے بعد پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے پُل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7افراد موقع پر ہلاک جبکہ 46افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تیزرفتار ٹرین اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے سامنے سے آنے والے سنگل انجن کے ساتھ ٹکرانے کے بعد شہریوں کے لیے بنائے گئے اوور پاس سے جا ٹکرائی ۔ترکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ تقریباََ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا ۔
ٹرین انقرہ سے ترکی کے دوسرے شہ کونیا جارہی تھی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال اور چیکنگ کے لیے مخصوص انجن کا عملہ اپنے کام میں مصروف تھا جب تیز رفتار ٹرین اسی ٹریک پر آگئی ۔
تیز رفتار ٹرین انجن سے ٹکرانے سے پہلے متعلقہ اسٹیشن پر بھی روکے بغیر گزر گئی تھی ۔حادثے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت پر مامور اہلکا ر اپنے کام میں مصروف تھے ۔جب وہ حادثے کا شکار ہوئے ۔