کپل شرما گنی چتھرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

01:14 PM, 13 Dec, 2018

جالندھر: کپل شرما گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں گنی چتھرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس میں بھارتی ٹی وی اسٹارز سمیت پنجابی گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

کپل شرما نے شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر پرستاروں کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی شادی کی ایک استقبالیہ تقریب 14 نومبر کو امرتسر میں منعقد کی جائے گی جب کہ 24 دسمبر کو ممبئی میں ہونے والی دوسری استقبالیہ تقریب میں فلم انڈسٹری کے ستارے شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ کپل شرما نے اپنی دوست گنی چتھرا کو گزشتہ برس سب سے متعارف کروایا تھا جبکہ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ شادی ان کی زندگی میں بڑی اور مثبت تبدیلی لائے گی۔

مزیدخبریں