بحرین کی شہزادی شیخاءنورہ انتقال کر گئیں

بحرین کی شہزادی شیخاءنورہ انتقال کر گئیں
کیپشن: فوٹو الشارقہ 24۔۔۔۔ بحرینی حکمران شاہ حماد بن عیسا ال خلیفہ کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے

بحرین کے شاہی خاندان کی بااثر خاتون شہزادی شیخاءنورہ عیساءبن سلمان الخلیفہ انتقال کر گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق شیخاءنورہ کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے بحرینی حکمران شاہ حماد بن عیسا الخلیفہ کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے ۔


سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان کی طرف سے سے بحرینی حکمران کو تعزیتی پیغام پہنچایا گیا ۔دبئی کے حکمران اور عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان ، ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بحرینی شہزادی کی وفات پر بحرین کے حکمران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔


متحدہ عرب امارات کی دوسری ریاستوں کے حکمرانوں کی طرف سے بھی بحرینی حکمران کو تعزیتی پیغامات پہنچائے گئے ہیں ۔