بھارت میں خاتون ماڈل کا پولیس سٹیشن میں ہنگامہ

12:42 PM, 13 Dec, 2018

ممبئی:بھارت میں ایک خاتون ماڈل نے پولیس سٹیشن میں ہنگامہ برپا کردیا اور سینئر پولیس انسپکٹر کو گالیا ںاور لیڈیز پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امبولی پولیس سٹیشن میں ایک خاتون ماڈل نے جم کر ہنگامہ آرائی کی اور جب ڈیوٹی پر موجود خاتون پولیس اہلکاروں نے مشتعل خاتون ماڈل کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے پانچ خاتون پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

اس معاملے میں پولیس نے ملزمہ کے خلاف مارپیٹ کرنے ،سرکاری کام میں مداخلت کرنے اور دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خاتون ماڈل نے مذکورہ پولیس سٹیشن میں کسی معاملے میں تحریری شکائت کی تھی۔

اس تعلق سے کارروائی کی تفصیلات جاننے کیلئے پولیس سٹیشن پہنچی۔خاتون ماڈل نے سینئر پولیس انسپکٹر بھرت گائکواڈ سے معلوم کرنا چاہا کہ اسکی تحریری شکائت پر کیا کا رروائی کی گئی؟لیکن ماڈل کو جب یہ جانکاری حاصل ہوئی کہ پولیس نے ابھی تک کارروائی نہیں کی ہے تو وہ مشتعل ہوگئی۔خاتون ماڈل نے سینئر پولیس انسپکٹر کو گالیاں دیں اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔جبکہ پولیس سٹیشن میں موجودخاتون سٹاف نے خاتون ماڈل کو سمجھانا چاہا۔

لیکن ماڈل مزید مشتعل ہوگئی اور خاتون پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔خاتون ماڈل نے کسی کے پیٹ پر پیر مارا جبکہ کسی کے سر کے بال پکڑ کر مارپیٹ کی اور کسی پولیس اہلکار کو دھکا مار کر زمین پر گرادیا۔ماڈل کی حرکتوں سے پریشان خاتون پولیس اہلکاروں نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو قابو کیا اور پولیس وین میں سوار کرکے کوپر ہسپتال لے گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں بھی ملزمہ نے خاتون پولیس اہلکاروں اور ڈاکٹروں و دیگر سٹا ف کو گالیاں دیں۔نیز علاج کرنے سے بھی انکار کردیا۔کوپر ہسپتال میں جاری ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی اوشیوارہ پولیس سٹیشن کا سٹاف وہاں پہنچا اور حالات کو کنٹرول کیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو معلومات ملی کہ خاتون ماڈل کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور اس نے دیگر پولیس سٹیشن میں بھی تحریری شکائت کرکے پولیس والوں کو پریشان کیا ہے؟ملزمہ نے سینئر پولیس انسپکٹر کو گالیاں دیں اور پانچ خاتون پولیس اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کی ۔فی الحال پولیس نے ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا ہے۔اس سنسنی خیز واردات کی پولیس ہر زاویہ سے تفتیش کررہی ہے۔

مزیدخبریں