کسی نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر غور نہیں کر رہے، اسد عمر

12:19 PM, 13 Dec, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ نے اسد عمر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےٓکہا میری دلچسپی صرف یہ ہے کہ کون عوام کو ڈیلیور کر سکتا ہے کیونکہ جب زیادہ پڑھے لکھے لوگوں سے ملتا ہوں تو کہا جاتا ہے عمران خان سے کہیں کرپشن، کرپشن کہنا چھوڑ دیں اور عوام سے سے ملتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ اگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک کو لوٹنے والے کو بھی ہو اور کرپشن کے خاتمے کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور گزشتہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا تھا۔

ایمنسٹی اسکیم سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت کسی بھی قسم کی ایمنسٹی اسکیم زیر غور نہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 نکاتی ٹیکس اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں وہ دو فیصد جرمانہ اد کر کے ٹیکس ایمنسٹی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں جب کہ ڈالر اکاؤنٹ پر 5 فیصد ٹیکس ادا کر کے اسے رکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں