ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ ( جوازات ) کی طرف سے سرکلر جاری کیا گیاہے جس کے مطابق مملکت میں پرائیویٹ ڈرائیوروں کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے اور ان سے مرافقین پر بھی فیس بھی لی جائیگی ۔
محکمہ پاسپورٹ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پرسعودی شہری کی طرف سے کیے گئے سوال کہ کیا پرائیویٹ ، نجی ڈرائیور کے لیے میڈیکل انشورنس ایسی حالت میں بھی ضرور ی جبکہ اس کے اہل خانہ بھی مملکت میں موجود ہوں یا ماضی کی طرح اس کے اقامے کی بغیر میڈیکل انشورنس اب بھی ہو جائیگی ۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے اس کے جواب میں کہا گیا کہ سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نجی ڈرائیور کے مرافقین اور تابعین کے لیے میڈیکل انشورنس کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔لہذا یہ ناگزیر ہے اور اس کے بغیر کسی بھی نجی ڈرائیور کے اقامے کی تجدید ممکن نہیں ہے ۔