بالی ووڈاداکارہ زریں خان کی گاڑی کی ٹکر سے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک

بالی ووڈاداکارہ زریں خان کی گاڑی کی ٹکر سے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک
کیپشن: فوٹو ٹویٹر اکاؤنٹ دی سیاست ڈیلی

بالی ووڈ کی انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ زریں خان کی گاڑی کی ٹکر سے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست گوا میں سڑک پر ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوا ن موقع پر ہلاک ہو گیا ۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد کسی کو یہ نہیں پتہ چلا تھا کہ ٹکر مارنے والی گاڑی کس کی تھی ۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ جس گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت ہوئی وہ بالی ووڈ کی اداکارہ زریں کی تھی ۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق موٹرسائےکل سوار نوجوان کی بالی وود اداکارہ زریں خان کی گاڑی سے ٹکر ہوئی ، جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔
ہندوستا ن ٹائمز کی رپورٹ کے بعد بھارتی پولیس نے ابھی تک اس واقع کی تفصیلات میڈیا سے شئیر نہیں کیں ۔اس ضمن میں زریں خان کی طرف سے بھی کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں ہو سکی ۔

زریں خان کی گاڑی سے ٹکر کے بعد نوجوان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ٹویٹرصارفین سمیت سب نے بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا ۔ٹویٹر پر زریں خان کے مبینہ ٹریفک حادثے کے بارے میں چرچا ہو رہاہے ۔

تاہم ایک ٹویٹر صارف کوزریں خان کی طرف سے بائیکر کو ہلاک کرنے پر شدید غصہ آیااور اس نے لکھا کہ میڈیا کس طرح خواتین کے حقوق کا تحفظ کر رہاہے ۔