سنی لیون ”ٹریجڈی کوئین “ بننے کیلئے تیار

11:50 PM, 13 Dec, 2017

ممبئی : بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون ماضی کی مشہور اداکارہ اور ”ٹریجڈی کوئین “ کے نام سے مشہور مینا کماری کی حقیقی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارنبھائیں گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل مینا کماری کے کردار کیلئے مادھوری ڈکشت اور ودیا بالن کو کاسٹ کیاجارہاتھا تاہم ان دونوں اداکاراﺅں کے انکار پر سنی لیون کو یہ کردار دیاگیا۔
واضح رہے کہ لیجنڈ اداکارہ مینا کماری کو ان کی بہترین اداکاری پر بالی وڈ انڈسٹری میں ٹریجڈی کوئین کا خطاب دیاگیاتھا۔وہ اپنے وقت کی معروف اداکارہ تھیں۔

مزیدخبریں