گولڈن گلوب ایوارڈ کی نامزدگیاں، تقریب 7 جنوری کو ہو گی

گولڈن گلوب ایوارڈ کی نامزدگیاں، تقریب 7 جنوری کو ہو گی

لاس اینجلس:معروف امریکی فلم و ٹی وی ایوارڈ گولڈن گلوب کی 75 ویں تقریب 7 جنوری کو  ہو  گی, اس کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا  گیاہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گولڈن گلوب کو آسکر کے بعد دوسرا اہم ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔گولڈن گلوب ایوارڈز ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے تحت دیئے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز کا فیصلہ 93 رکن کرتے ہیں۔

ایوارڈز کے لئے ہرسال دسمبر کے آغاز میں ہی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ جیتنے والوں کوسال نو کے موقع پرجنوری میں ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔ تقریب کے لئے ارکان نے 25 مختلف کیٹیگریز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 7 نامزدگیاں ہالی ووڈ  فلم ”دی شیپ آف واٹر“  کی ہوئیں جس کے بعد دی پوسٹ کی نامزدگیاں کی گئیں۔

مصنف کے بارے میں