پدماوتی کے حوالے سے تشدد مسئلے کا حل نہیں: عامر خان

10:03 PM, 13 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے فلم  ”پدماوتی“  پر  ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی  اور  اداکارہ دپیکا  پدوکون  کو  دی گئی دھمکیوں کو   افسوس ناک قرار  دیتے ہوئے کہا  کہ وہ فلم  ”پدماوتی“  پر براہ راست تبصرہ نہیں کریں گے لیکن تشدد مسئلے کا حل کبھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے اور میرا خیال ہے کہ کسی کو بھی تشدد کی دھمکیاں نہیں دینا چاہئیں یہ افسوس ناک ہے۔

مزیدخبریں