تل ابیب:اسرائیلی پولیس کی پشت پنائی میں 49 کٹر یہودیوں نے مسجد ِ اقصی پر دھاوا بول دیا اورمسجد اقصی کی بے حرمتی کی۔
تفصیلات کے مطابق القدس اسلامی انجمن کے پریس ترجمان فراز دبس نے ایک تحریری اعلان میں واضح کیا ہے کہ 49 کٹر یہودی شہریوں نے قبلہ اول کے دروازوں اور صحن میں متعین اسرائیل پولیس کی نگرانی میں دھاوا بولا۔عینی شاہدین کے مطابق بعض یہودیوں نے مسجد سے نکلتے وقت یہودی رسومات بھی ادا کیں۔