مدینہ منورہ:سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں کنویں میں گرنے والے پاکستانی شہری کو زندہ سلامت نکال لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ میں شہری دفاع کے ترجمان رائد عود الاحمدی نے بتایا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کو بئر الماک سے زندہ سلامت نکال لیا گیا۔ وہ قدیم مدینہ منورہ روڈپر واقع ایک کنویں میں گر گیا تھا۔ اسکی کچھ ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ ہلال احمر کی طبی ٹیم نے 23سالہ پاکستانی کو علاج کیلئے بدر جنرل اسپتال پہنچا دیا۔