لاہور: لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر لوگوں سے ان کی تشہیر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے تازہ ترین ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے لہٰذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں۔میرا کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان سے یہ پیشہ وارانہ حسد ہے یا پھر انہیں ہمسفر سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے، اس سے وہ خود ہی پردہ اٹھا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشہ برس بھی میرا نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں میں لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔
سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں، اداکارہ میرا
08:20 PM, 13 Dec, 2017