فحاشی پھیلانے والی گلوکارہ کو 2 سال قید کی سزا

08:06 PM, 13 Dec, 2017

قاہرہ: مصر ی عدالت نے فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار 25 سالہ گلوکارہ شائمہ احمد کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ شائمہ احمد کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے گانے کی ایک ویڈیو مشہور ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو میں گلوکارہ کو نازیبا انداز اختیار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ہدایتکار کو بھی 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ گلوکارہ شائمہ احمد غیر مہذب فلم نشر کرنے اور فحاشی کو ہوا دینے کے الزامات کا قصوروار پایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شائمہ احمد نے ویڈیو نشر ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ یہ کچھ ہو گا اور مجھے ہر کسی کی طرف سے اس قدر سخت حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں