اسلام آباد:مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی معیشت پر گہرے اثرات ہوں گے، برآمدات تو شاید ایک فیصد بڑھ جائیں لیکن مہنگائی کا بوجھ عوام پر آئے گا، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی معیشت پر گہرے اثرات ہوں گے، برآمدات تو شاید ایک فیصد بڑھ جائیں لیکن مہنگائی کا بوجھ عوام پر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، تین ماہ سے کوئی وزیر خزانہ نہیں ہے۔