روہت شرما کی بیوی ان کی ڈبل سینچری اسکور کرنے پر رونے لگ پڑیں

06:39 PM, 13 Dec, 2017

موہالی : روہت شرما نے سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کر ون ڈے کرکٹ میں ایک نیا کارنامہ سر انجام دیدیا ۔ وہ دنیا کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سینچریاں اسکور کیں ہیں ۔روہت شرما نے جب یہ کارنامہ سرانجام دیا تب ان کی بیوی راٹیکا سجدیح  بھی گراؤنڈ میں موجود تھیں جو اپنے شوہر کی کارگردگی دیکھ کرخوشی سے رونے لگ پڑیں۔


روہت شرما نے جب سنچری اسکور کی تو انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود اپنی بیوی راٹیکا سجدیح کو فلائنگ کس کیا اور جب انہوں نے ڈبل سینچری اسکور کی تو شرما نے پہلے کی طرح فلائنگ کس کی۔ ڈبل سینچری اسکور کرنے پر جہاں پوری ٹیم نے انہیں کھڑے ہو کر داد دی وہاں ان کی بیوی راٹیکا سجدیح  نے بھی کھڑے ہو کر اپنے شوہر کی کارکردگی کو سراہا ۔اس موقع پرروہت شرما کی بیوی راٹیکا سجدیح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے رونے لگ پڑی ۔

روہت شرما نے اس سے قبل 3 نومبر 2013 کو بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف 209 رنز بناکر پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔

جارح مزاج بلے باز نے 14 نومبر 2014 کو دوسری ڈبل سنچری سری لنکا ہی کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بنائی جس میں بھی انہوں نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 264 رنز بنائے جو کہ کسی بھی کھلاڑی کا ایک روزہ میچ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

روہت شرما ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے بھارتی بلے باز ہیں، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر (200) اور وریندر سہواگ (219) بھی ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں۔

مزیدخبریں