اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حکومت کو کٹاس راج مندر کے تالاب کو ایک ہفتے میں پانی سے بھرنے کا حکم دیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں کٹاس راج مندر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میںمتروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے جواب جمع کروادیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایک طرح تو ہم بھی حکومت ہی ہیں، جہاں انتظامی خلا ہو گا ہم پر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت کے آرڈر کا جائزہ لیتے 30 سال ہو گئے، جانتے ہیں حکومت احکامات کیسے دیتی ہے، ہم ریاست کا حصہ ہیں، اپنے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جائیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں فرائض میں غفلت ہوگی وہاں مداخلت کریں گے، ملک کے اداروں کو قابلیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی طور پر چلایا جاتا ہے، سب کو معلوم ہے کہ اداروں سے سہولت کیسے حاصل کی جاتی ہے۔
حکومت کو کٹاس راج مندر کے تالاب میں پانی بھرنے کا حکم
06:11 PM, 13 Dec, 2017