پریکٹس کے دوران محمد عامر اور بنگالی کرکٹر کی لڑائی ہو گئی

04:02 PM, 13 Dec, 2017

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد عامر اور بنگالی کرکٹر کے درمیان لڑائی ہو گئی ۔ بنگلہ دیش لیگ جس کا فائنل کل ہو گیا ہے جس میں  رنگپور رائیڈرز نے کرس گیل کی طوفانی اننگز کی بدولت ڈھاکا ڈائنامائٹس کو شکست دیدی ۔

اس میچ سے قبل ایک انتہائی سنگین معاملہ بھی منظرعام پر آیا جس کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی فاسٹ باﺅلر محمد عامر سے لڑ پڑا اور انہیں دھکا دے دیا جس پر محمد عامر نے بھی اسے آڑے ہاتھوں لیا۔ معاملے کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آ گئے۔
بنگلہ دیشی میڈیا پر چلنے والی خبر کے مطابق یہ جھگڑا پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے وقت ہوا جس میں  بنگلہ دیشی کھلاڑی نے محمد عامر کو دھکا دیا ۔ اس کھلاڑی کا نام   مصدق حسین ہیں جنہوں نے عامر کو دھکا دیا جس کے بعد  محمد عامر بھی غصے میں آ گئے اور  بنگالی کھلاڑی کو مارنے کیلئے ان کی جانب بھاگے۔ بعد میں محمد عامر کو ساتھی کھلاڑیوں نے روک لیا جس کے بعد معاملہ رفع دفعہ ہو گیا۔

مزیدخبریں