عسیر : عسیر کے ساحل پر نصب ساھر کے 2کیمروں پر نامعلوم افراد نے سیاہی مل دی۔
ذرائع کا کہناہے کہ ساحر کیمروں کا رنگ سفید تھا جو اب کالا کردیا گیا۔مذکورہ مقام پر اس قسم کی حرکت تیسری بار کی گئی ہے۔مقامی شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
ساھر کی تنصیب جان و مال کی حفاظت کیلئے کی جاتی ہے۔اسکے خلاف اس قسم کا ردعمل تہذیب و تمدن اور قانون کے سراسر منافی ہے۔