انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی کام کی ترغیب دینے والی خاتون امارات میں گرفتار

02:59 PM, 13 Dec, 2017

ابو ظہبی : انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی ویڈیوز شیئرز کرنے والی عرب خاتون کو ابو ظہبی میں پولیس نے گرفتار کرلیا ۔متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈ یا کے پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ عرب خاتون نے سوشل میڈ یا سائٹس سنیپ چیٹ ،انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ بنا کر غیر اخلاقی ویڈیوزشیئر ز کیں تھیں۔ جس کے بعد سائبر کرائم کورٹ نے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔

متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران خاتون کی انٹر نیٹ پر سرگرمیوں کو دیکھا گیا جو قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھی ۔

گرفتار خاتون نے دامانی کے نام سے سوشل میڈ یا سائٹس پر اکاﺅنٹ بنائے جن پر وہ غیر اخلاقی کام کو اجاگر کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی تھیں۔پھر پبلک پراسیکیوشن کی درخواست پر ابو ظہبی کی سی آئی ڈی کے سائبر کرائم ڈویژن نے خاتون کا کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانکس ڈیوائسز کوبھی قبضے میں لے لیا۔

مزیدخبریں